صومالیہ نے بھی بائیومیٹرک شناختی کارڈ جاری کردیا

موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی افریقہ کے ملک صومالیہ میں ’نادرا‘ کی مدد سے قومی شناختی نظام کا افتتاح کر دیا گیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صومالیہ کے وزیراعظم حمزہ عبدی برے نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اپنے ملک کے قومی شناختی نظام کا افتتاح کیا، جو نادرا کی معاونت سے شروع کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ صومالی وزیراعظم نے معاونت پر وزیراعظم پاکستان اور نادرا کا شکریہ ادا کیا۔ صومالیہ کے صدر حسن ایم شیخ نے بھی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ نادرا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی صومالیہ کو دی گئی لاکھوں ڈالرز کی گرانٹ کا حصہ ہے۔
@NadraPak takes immense pride in the successful execution and launch of Somalia’s National Identification System, a testament to the power of collaboration and innovation.
— NADRA (@NadraPak) September 17, 2023
National ID System of @NIRASomalia will not only bolster security but also pave the way for inclusive… pic.twitter.com/fCEOBOPzTe
چیئرمین نادرا اسد رحمان گیلانی کی طرف سے صومالیہ میں اپنے ہم منصب کو پیغام میں کہا کہ ہمیں صومالیہ کو اپنا قومی شناختی نظام کامیابی کے ساتھ شروع کرنے میں معاونت دینے پر فخر ہے۔ صومالیہ کا نیشنل آئی ڈی سسٹم ملکی سکیورٹی کو مضبوط کرے گا اور اس سے صومالیہ کی ترقی، مالیاتی خودمختاری اور بہتر طرز حکمرانی کی راہ بھی ہموار ہو گی۔