عوامی جمہوریہ چین کا جشن آزادی 

عوامی جمہوریہ چین کا جشن آزادی 
عوامی جمہوریہ چین کا جشن آزادی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر: جیان شوئے، صدر لاہوراوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن 

  یکم اکتوبر 2023 کو ہمارا وطنِ عظیم اپنی 74 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ سنہری خزاں کے دسویں مہینے میں سرخ پرچم لہرا رہا ہے، پورا ملک جشن منا رہا ہے، موسیقی اور رقص ترنگ میں ہیں ہر جگہ اور ہر مقام پر، ہم مادر وطن کی سالگرہ کے موقع پر چینی عوام اور بیرون ملک مقیم چینیوں کی خوشی اور گرمجوشی کو محسوس کر سکتے ہیں۔
یکم اکتوبر 1949 کو عوامی جمہوریہ چین کا قیام عمل میں آیا۔ جنگ اور مصائب سے گزرنے والے چینی عوام آخرکار ایک بار پھر اٹھ کھڑے ہوئے۔ تاریخ اس دن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ یہ وہ دن تھا جب نیا چین قائم ہوا اور چینی عوام بالآخر اُٹھ کھڑے ہوئے۔
اب ہم پیچھے مُڑ کر نگاہ ڈالتے ہیں تو نیا چین اپنی تاریخ کی 74 بہاریں دیکھ چکا ہے۔ جمہوریہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں اس نے سامراجی جارحیت اور جاگیردارانہ غلامی کے زنجیروں سے مکمل طور پر نجات حاصل کر لی ہے اور اس نے اندھیروں سے روشنی کی طرف، پسماندگی سے ترقی کی طرف ایک نیا راستہ کھول دیا ہے۔ یہ ترقی کا ایک نیا باب ہے، غربت سے خوشحالی تک، آمریت سے جمہوریت تک، بندشوں سے وسعتوں تک، آزادی کے ابتدائی دنوں میں معاشرے کی شدید معاشی پسماندگی اور ویرانی سے لے کر 44 سال کی اصلاحات اور ترقی کے بعد خوشحالی اور مضبوطی تک۔ 
صرف ان 74 سالوں میں، ہماری مادر وطن میں عظیم تبدیلیاں رونما ہو چکی ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی، معیشت اور ثقافت، اقتصادی ترقی، سماجی ترقی، استحکام، قومی اتحاد اور سرحدی دفاعی استحکام میں عظیم پیش رفت ہوئی ہے، لوگ امن اور اطمینان سے رہتے ہیں اور کام کرتے ہیں، اور ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے. تیز رفتار ترقی، مختلف سماجی اقدامات بتدریج آگے بڑھ رہے ہیں۔ چینی عوام بے مثال امن اور خوشحالی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور چینی خصوصیات سے مزین سوشلزم کا جہاز لہروں کو عبور کرتا سر بلند کیے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہمارا عظیم وطن دنیا کے سامنے ایک بے مثال نئے روپ کے ساتھ نمودار ہو رہا ہے۔
اس کے باوجود حالیہ برسوں میں مادر وطن کی ترقی ہموار نہیں رہی۔ تاہم، یہ مشکلات چینی عوام، چینی قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کے عزم کو شکست نہیں دے سکیں۔ مادر وطن کے لوگ یکجان اور متحد ہیں اور تمام چینی عوام مزید متحد اور مضبوط ہو چکے ہیں۔ اس سے ہر چینی اور بیرون ملک مقیم چینی مادر وطن کی طاقت اور گرمجوشی کو گہرائی سے محسوس کر سکتا ہے۔
لاہور میں قونصلیٹ جنرل کی قیادت میں، یہاں مقیم چینی متحد ہو کر، مل کر کام کرتے ہیں، آگے بڑھتے ہیں، حقیقی مقصد اور مشن کو ذہن میں رکھتے ہیں، اپنے نظریات اور عقائد کو مضبوط کرتے ہیں، چین پاکستان دوستانہ تعاون کو فروغ دیتے ہیں، مشترکہ طور 'بیلٹ اینڈ روڈ' کی تعمیر کرتے ہیں، اور چین اور پاکستان میں زندگی کے تمام شعبوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی سیکھنے میں مدد نے چینی اور پاکستانی عوام کے درمیان دوستی کے روایتی جذبات کو بھی گہرا کیا ہے۔ 
یہاں مقیم شہریوں کاکناتھاکہ ہم بیرون ملک ہیں، لیکن ہم ہمیشہ مادر وطن کے متعلق سوچتے ہیں، مادر وطن کے اتحاد کی حفاظت کرتے ہیں، اور اپنے ملک کو ایک خوشحال، جمہوری، مہذب، ہم آہنگ اور خوبصورت جدید سوشلسٹ ملک بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں اور چین کے عظیم تجدید کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مصروف عمل ہیں، ہم اپنے وطن کے لیے اس کی 74ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں: ہماری مادر وطن کو سالگرہ مبارک ہو ،اس میں خوشحالی کا دور دورہ ہو، اس کے لوگ ہمیشہ خوش رہیں اور ہمارا وطن سدا پُر امن رہے۔

۔

نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

مزید :

بلاگ -