آئی سی سی رینکنگ جاری، بھارتی باولر محمد سراج کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آگئی

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ جاری کردی۔باولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج نے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
محمد سراج 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسری پوزیشن پر ہیں۔باولرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔