بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےنام، تصویر اور آواز پر پابندی ،مگر کیوں؟ وجہ جانیے

بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےنام، تصویر اور آواز پر پابندی ،مگر کیوں؟ وجہ جانیے
بالی ووڈ اسٹار انیل کپور کےنام، تصویر اور آواز پر پابندی ،مگر کیوں؟ وجہ جانیے
کیپشن: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور کا نام، تصویر،  آواز  اور دستخط بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دہلی ہائیکورٹ میں پرسنلیٹی رائٹس ( شخصیت کے حقوق)کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔

دہلی ہائی کورٹ کے عبوری حکم نامے میں سوشل میڈیا چینلز، ای کامرس ویب سائٹس اور شہریوں کو انیل کپور کی پرسنلیٹی رائٹس کی خلاف ورزی سے روکاگیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مذکورہ  پلیٹ فارمز کو انیل کپور کا  نام، آواز، تصویر، ڈائیلاگ یا دستخط کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔

انیل کپور کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان کی تصویر، ڈائیلاگ کو اجازت کے بغیر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن کا بھی نام، تصویر اور آواز بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید :

تفریح -