شہباز شریف کی پارٹی قائد نواز شریف کے لیے اہم پیغام لے کر لندن واپسی

لاہور ، لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن+ مجبتیٰ علی شاہ ) سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف جمعرات کو واپس لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق شہباز شریف لندن میں نواز شریف سے ہنگامی ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے انہیں اہم پیغام بھی پہنچایا جائے گا۔ ملاقات میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سےا ہم گفتگو کی جائے گی ۔ دوسری جانب کل مریم نواز بھی لندن پہنچ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ شہباز شریف لندن میں ایک ماہ قیام کے بعد گزشتہ روز ہی پاکستان پہنچے تھے۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔