را ایجنٹس کی کینیڈا کے علاوہ دوسرے ملکوں میں بھی دہشتگردی،تفصیلات آگئیں

اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا میں ہردیپ سنگھ کا قتل بھارتی دہشتگرد ایجنسی ’’را‘‘ کا پہلا کارنامہ نہیں، اس سے پہلے بھی ’’را‘‘کے ایجنٹس کینیڈا، برطانیہ اور پاکستان میں 15 سے زائد سکھ رہنماؤں کو قتل کر چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خالصتان تحریک کے سربراہ ہردیپ سنگھ کو رواں سال 18جون کو قتل کیا گیا تھا، جون 2023 میں ہی ’را‘ نے اوتار سنگھ کھنڈا کو برطانیہ میں زہر دے کر قتل کیا تھا۔مئی 2023 میں رشمیت سنگھ کو برطانیہ میں ونوشن بالا کرشنن نے قتل کر دیا تھا،اسی طرح 6 مئی کو لاہور میں خالصتان تحریک کے رہنما پر مجیت سنگھ پنجوار کو قتل کیاگیا۔
جولائی 2022 میں رپودمن سنگھ کو سرے برٹش کولمبیا میں گولی مار کر قتل کیا گیا، 29 مئی 2022 کو سکھ گلوکار سدھو موسے والا کو بھی انتہا پسند ہندو گینگسٹر نے قتل کیا تھا۔
1984کے بعد سے بھارت میں ایک لاکھ سے زائد سکھوں کو قتل کیا جاچکا ، اجیت ڈوول نےتامل ناڈو میں تقریر کرتے ہوئے بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی دھمکی دی۔
بھارتی بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر کلبھوشن جادھو بلوچستان سے پکڑا گیا، کلبھوشن جادھو نےپاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرنے کا اعتراف کیا تھا۔