چمن: 12 سالہ لڑکی کی جنس تبدیل ،لڑکا بن گئی

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان میں چمن کے علاقے خانوزئی میں جنس کی تبدیلی کے بعد 12 سال کی لڑکی لڑکا بن گئی۔ چمن میں خانوزئی کے علاقے کنجوغی کے گاؤں شنہ خوڑہ میں 12سال کی لڑکی میں جنس کی تبدیلی پائی گئی، جس کے بعد اس کا نام آسیہ سے بدل کر محمد عیسیٰ رکھ دیا گیا ہے۔
والدین کا کہنا ہے کہ وہ اس تبدیلی سے خوش ہیں۔دوسری جانب طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ جنس کی تبدیلی قدرتی عمل ہے۔
روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔