صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گدون کیمپ کے مقام پر 4 افراد ایک کنویں میں گرنے سےجاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو ٹیم اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور کنویں میں گرے ہوئے تمام افراد کی لاشیں نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کردی گئی۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ کمال آزان، 14 سالہ امرضیہ، 23 سالہ امین جان، اور 24 سالہ سید گل کے نام سے ہوئی ہے۔