این او سی کی خلاف ورزی کیس؛وکیل علی بخاری کی 2اور فیصل چودھری کی ایک مقدمے میں ضمانت کنفرم 

Sep 20, 2024 | 10:03 AM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے این او سی کی خلاف ورزی اور پولیس پر حملے کے الزام میں وکیل علی بخاری کی 2اور فیصل چودھری کی ایک مقدمے میں ضمانت کنفرم  کر دی۔

سما ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں پر این او سی کی خلاف ورزی اور  پولیس پر حملے کے الزام میں درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل علی بخاری کی 2اور فیصل چودھری کی ایک مقدمے میں ضمانت کنفرم  ہو گئی، انسداددہشتگردی عدالت نے ضمانت 30،30ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کی۔

مزیدخبریں