مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خط میں بابرسلیم نے کہاہے کہ آئین سب سے بالاتر ہے اس پر عمل کیا جائے،سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور منشا بیان کرتا ہے،سپیکر کے پی اسمبلی نے کہاکہ تمام ادارے بشمول الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے کے پابند ہیں،سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستیں کس پارٹی کا حق ہیں۔