چلڈر ن لائبریری اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے مابین3 سالہ ایم اویو پر دستخط

Sep 20, 2024 | 05:22 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چلڈر ن لائبریری کمپلیکس لاہور اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے مابین بچوں میں اکیڈمک ریسرچ کے فروغ اور انتہاپسندی کو ختم کرنے کیلئے 3سالہ ایم اویو پر دستخط کیے گئے۔ چلڈر ن لائبریری کمپلیکس لاہور کی طرف سے منیجنگ ڈائریکٹر احمد خاور شہزاد اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد ضیاء الحق نے دستخط کیے۔

ایم او یو کے تحت تعلیمی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور ریسرچ پروجیکٹ کے ذریعے طلبہ کی تربیت کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ٹریننگ پروگرامز اور سافٹ سکلز کے لیے نالج اورایجوکیشن پر بھی کام کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں باہمی تعاون سے کانفرنسز،سیمینارز،لیکچر، ورکشاپس منعقد کی جائیں گی اوروالدین کے فرائض اور بچوں کے حقوق پر بھی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں