پاکستان سٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Sep 20, 2024 | 07:15 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکس چینچ  میں تیزی کے سبب تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب 43 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 57ارب 23کروڑ 23لاکھ 73ہزار 348 روپے بڑھ گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 615.16 پوائنٹس کے اضافے سے 82074.45 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 234.45 پوائنٹس کے اضافے سے 26034.31 پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 279.07پوائنٹس کے اضافے سے 52288.85 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 664.65 پوائنٹس کے اضافے سے 130561.62پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 5.08فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 48کروڑ 23لاکھ 73ہزار 803حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 453 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 195 کے بھاؤ میں اضافہ،  196 کے داموں میں کمی اور 62 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں