کیون پٹرسن کی انگلش ٹیم میں واپسی ممکن نہیں ٗ پال ڈاؤٹن

کیون پٹرسن کی انگلش ٹیم میں واپسی ممکن نہیں ٗ پال ڈاؤٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے این این) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی پال ڈاؤٹن نے کہاہے کہ کیون پٹرسن کی اب انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی ممکن نہیں۔ گزشتہ روز انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ پیٹر مورس کے ساتھ کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف نے صحافیوں کو تفصیلی بتایا کہ انہوں نے کیون پٹرسن کو ٹیم سے آؤٹ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ سڈنی میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے 5 ویں ٹیسٹ میچ کے لئے سڈنی پہنچے تو ہمارے سامنے دو ہی معاملات تھے جسمیں ایک اینڈی فلاور کا مستقبل کیون پٹرسن کا رویہ ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے سڈنی ٹیسٹ کی ہر بال دیکھی ہے اور جس طرح کیون پٹرسن اس میچ سے لاتعلق ہوکر کھیل رہے تھے وہ بھی دیکھا جس کے بعد ہم نے یہ سوچا کہ اگر انگلینڈ کی ٹیم میں بہتری لاناہے تو ہمیں سخت فیصلے کرناہونگے اور ان فیصلوں میں سے ایک فیصلہ کیون پٹرسن کو ٹیم سے آؤٹ کرنے کا بھی تھا ۔
انہوں نے کہاکہ کیون کو ٹیم سے آؤٹ کرنے سے انگلینڈ کی ٹیم کو فائدہ ہوا ہے اور وہ یہچیز واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اب انگلینڈ کی ٹیم میں کیون پٹرسن کی کوئی گنجائیش نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ اور سابق کرکٹرز جو اس وقت ہمارے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کو اس فیصلے کی اہمیت کا جلد اندازہ ہوجائے گا۔