سری لنکن کرکٹ بحرانوں کا شکار ، سنٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل نہ ہوسکا

سری لنکن کرکٹ بحرانوں کا شکار ، سنٹرل کنٹریکٹ کا تنازع حل نہ ہوسکا

  

کولمبو(آئی اےن پی)سری لنکا کرکٹ بحرانوں میں گھر گئی،کرکٹر زکے ساتھ سنٹرل کنٹریکٹ کا تنازع تاحال نہ حل نہ ہوسکا۔ٹےم کے کوچ پال فیبریس کی جانب سے انگلینڈ کے معاون کوچ بننے کے بعد ٹیم کو نئے مسائل نے جنم لے لیا۔ کھلاڑی بورڈ کے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے پر تیار نہیں ۔بورڈ کے خازن نوسکی محمد کا کہنا ہے کہ وہ خود کنٹریکٹ لے کر ڈھاکا گئے تھے۔مگر سب نے مختلف وجوہ کی بنا پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا کا کہناہے کہ کھلاڑیوں نے معاہدے پر سائن نہیں کئے۔اس لئے آئی پی ایل یا ملک سے کھیلنے کا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔انہوں نے کہا جو ملک کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں وہ دستیابی ظاہر کریں تاکہ آئندہ ماہ شیڈول آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے ٹیم تشکیل دی جاسکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -