ڈومنیکا سبلکووا اور ڈونا ویکچ نے ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی
کوالالمپور (اے پی پی) ڈومنیکا سبلکووا اور ڈونا ویکچ نے ملائیشین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری ویمنز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سلواکیہ کی ڈومنیکا سبلکووا نے جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-3 اور 6-3 سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں کروشیا کی ڈونا ویکچ نے چین کی ٹاپ سیڈ کھلاڑی شوائی پنگ کو 1-6 ، 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔