قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلیم میں شرکت کیلئے 7 مئی کو آذربائجان روانہ ہوگی

قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلیم میں شرکت کیلئے 7 مئی کو آذربائجان روانہ ہوگی

  

اسلام آباد (اے پی پی)4رکنی قومی جوڈو ٹیم گرینڈ سلیم میں شرکت کیلئے 7 مئی کو آذر بائیجان روانہ ہوگی ۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایاکہ گرینڈ سلیم آئندہ ماہ 9 سے 11مئی تک آذرئیجان کے شہر باکو میں منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے 2 کھلاڑی اور 2 افیشلز جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑی بھر پور فارم میں ہیں اور جیت کے جذبے سے میدان میں اترینگے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نیپال میں ہونے والے ساﺅتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مسعود احمد خان نے کہا کہ گرینڈ سلیم کیلئے بھی باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا، امید ہے کہ کھلاڑی اس ایونٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھا کر بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -