جوڈو ریفری طالب حسین نے ایشیاءلیول کا کورس پاس کرلیا

جوڈو ریفری طالب حسین نے ایشیاءلیول کا کورس پاس کرلیا

  

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ریفری طالب حسین نے انٹر نیشنل جوڈو فیڈریشن کی جانب سے ایشیاءلیول کا کورس پاس کرلیا۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق آئی ٹی ایف کی جانب سے ایشیاءلیول کا ریفری اینڈ ٹیکنیکل کورس رواں ماہ نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے 30 سے زائد ممالک نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن ہر سال انٹر نیشنل کورس کیلئے بھیجواتا ہے اور اب تک پاکستان کے پاس 5 ریفری انٹر نیشنل کورس پاس کر چکے ہیں ۔ سیکرٹری نے کہا کہ انٹر نیشنل ریفری اینڈ کوچنگ کورس کرنے سے مختلف مقابلوں میں شفافیت اور کھیلوں میں بہتری آئے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -