گلوکار شہریار ٹوانہ کے آڈیو البم کی لانچنگ
لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان گلوکار شہریار ٹوانہ کے نئے آڈیو لانچنگ کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی ۔اس تقریب کی مہمان خصوصی معروف ڈریس ڈیزائنر نجیبہ بی جی تھیں۔جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی جن شخصیات نے شرکت کی ان میں نئیر اعجاز،ٹھاکر لاہوری،عمران احمد،مسکان چوہدری،بابر چوہدری، نایاب اور عامر سہیل کے نام نمایاں ہیں۔ آڈیو لانچنگ کے موقع پر کمپئرنگ کے فرائض نتاشہ حسین نے انجام دیئے جبکہ اس کے آرگنائزر بابر چوہدری تھے۔شہر یار ٹوانہ نے اپنے گیت سنا کر حاضرین محفل کو خوب محظوظ کیا۔