کرکٹ کومستحکم کرنے کیلئے کلب سیٹ اپ کو مضبوط بنانا ہو گا، صہیب مقصود

کرکٹ کومستحکم کرنے کیلئے کلب سیٹ اپ کو مضبوط بنانا ہو گا، صہیب مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈربلے بازصہیب مقسود نے کہا ہے کہ فارم کی بحالی کیلیے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کی آفر قبول نہیں کی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہاب میرا فوکس سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہیں ۔اور ان سیریز کے لیے میں تیاری کر رہا ہوں۔ اور فارم کی بحالی کے لیے میں مصباح بھائی کے مفیدمشوروں پر عمل کر رہا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ آجکل میں کلب کے نیٹ پر تین گھنٹے کی بیٹنگ پریکٹس کر رہا ہوں۔کلب کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے سوال پر صہیب نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو مضبوط بنانے کیلیے کلب سیٹ اپ کو مضبوط بنانا ہو گا۔