آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کےلئے پنجاب ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 9 مئی کو ہونگے
لاہور( سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان کشمیر کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ، پنجاب کی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 9 مئی کو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوں گے۔ باسکٹ بال ٹورنامنٹ 12 سے 17 مئی تک اسی گراﺅنڈ میں کھیلا جائے گا۔
پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے پنجاب ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 9 مئی کو منعقد ہوں گے۔ ٹیم کے چناﺅ کیلئے خالد بشیر کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ دیگر اراکین میں آغا ارشد، خالد چوہدری اور ڈاکٹر منور احمد شامل ہیں۔