فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے فلمساز نئی فلمیں بنائیں،جمشید

فلم انڈسٹری کی ترقی کےلئے فلمساز نئی فلمیں بنائیں،جمشید

  

لاہور (اے پی پی) نامور فلمساز جمشید ظفر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہاہے کہ اگر ان کے دوبارہ فلمیں بنانے سے فلم انڈسٹری ترقی کر سکتی ہے تووہ آج ہی 5نئی فلمیں بنانے کا اعلان کر سکتے ہیں مگر ایسا ہوگا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اسی صورت ممکن ہے جب سب فلمسازنئی فلمیں بنانے کا آغاز کریں اور سینما مالکان بھی فلمیں بنائیں۔ جمشید ظفر نے کہا کہ اس وقت جدید سینما گھر بنانے والے صرف بھارتی فلموں کی نمائش سے آمدنی بڑھانے میں مصروف ہیں، انہیںملکی فلموں اور فلمیں بنانے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -