جونیئر ڈیوس کپ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

جونیئر ڈیوس کپ، قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جونیئر ڈیوس کپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام میں شروع ہوگیا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی کے مطابق تربیتی کیمپ میں 4کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں جلیل خان تربیت دے رہے ہیں۔ کیمپ میں محمد مزمل ، محمد مدثر، زاہد مجاہد اور نوفل کلیم شرکت کر رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ڈیوس کپ 28 اپریل سے 3 مئی تک ملائیشیاءمیں منعقد ہوگا اور ایونٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم 25اپریل کو روانہ ہوگی۔