غریب، نادار، بے سہارا، پسماندہ لوگوں کےلئے کام کرنا قابلِ تحسین ہے،منظور علی عارف

غریب، نادار، بے سہارا، پسماندہ لوگوں کےلئے کام کرنا قابلِ تحسین ہے،منظور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس رائےٹر اکیڈمی اینڈ سپورٹسمین ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سےکرٹری جنرل فری لانسر سپورٹس رپورٹر منظور علی عارف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا کےلئے غریب، نادار، بے سہارا، پسماندہ لوگوں کےلئے کام کرنا قابلِ تحسین بات ہے۔ جو لوگ بھی یہ کام کریں سب لوگوں کو بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ سپورٹس ویلفیئر کی طرف سے لاہور میں 20 اپریل کو دو کھلاڑیوں کی امداد کےلئے بینیفیٹ میچ کھےلا جانا تھا۔ اس میچ کی مکمل تیاریاں ہوچکی تھیں۔ اس میں سابقہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہونا تھی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو اس میں شرکت سے روک دیا۔ انتظامیہ نے میچ نہ کروانے کا فےصلہ کیا۔ بڑی مضحکہ خیز بات ہے اس سلسلے سے سابقہ کھلاڑیوں کے کئی خاندانوں کو فائدہ پہنچنا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی غریب دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ منظور علی عارف نے وزیر اعظم پاکستان سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ میاں محمد نواز شریف جو کہ کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہےں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کے خلاف نوٹس لیں اور کھیلوں میں فلاح و بہبود کے کام کرنے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ یہ سلسلہ جاری رہے اور غریب خاندانوں کو فائدے پہنچ سکیں۔ منظور علی عارف نے کراچی میں سینئر صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے انہوں نے کہا کہ آزادئیے صحافت پر حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔
ذمہ دار افراد کے خلاف کاروائی کرکے انہےں کیفرکردار تک پہنچائیں اور صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔ سینکڑوں کھلاڑیوں نے حامد میر کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حامد میر کو جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے اور صحافی برادری اسی طرح سچائی کا ساتھ دیتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرتی رہے۔