فلم ”ٹو اسٹیٹس“ کے ہیرو ہیروئن فلم دیکھنے سینما پہنچ گئے
ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ کی نئی فلم ”ٹو اسٹیٹس“ کے ہیرو ہیروئن فلم دیکھنے سینما پہنچ گئے، بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطالق فلم ٹو اسٹیٹس کی ریلیز کے پہلے دن جب ہیرو ارجن کپور،ہیروئن عالیہ بھٹ اور ڈائریکٹر کرن جوہر بھی سینما گھر پہنچے تو شائقین انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے اور انہیں خوب داد دی۔ اس موقع پر عالیہ بھٹ نے کہاکہ فلم کے پہلے دن انہیں شہریوں کا رد عمل اچھا لگا۔ عشق زادے سے شہرت پانے والے ارجن کپور نے کہا کہ فلم کی کہانی میں ان کا کردار ان کی حقیقی زندگی کے قریب ہے۔ فلم کی کہانی کالج میں پڑھنے والے دو مختلف ریاستوں کے طلبہ کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں اور ان کے خاندان والے ان کی راہ میں حائل ہوجاتے ہیں۔