ٹروٹ کی ایشز سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت باعث مسرت ہوگی ٗ ڈیوڈ وارنر

ٹروٹ کی ایشز سیریز کیلئے ٹیم میں شمولیت باعث مسرت ہوگی ٗ ڈیوڈ وارنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سڈنی (اے این این ) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ذہنی دباؤ کے شکار انگلینڈ ٹیم کے بلے باز جوناتھن ٹراڈ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے اور کہاہے کہ انہیں پوری امید وہ اگلے برس کھیلی جانے والی ایشز سیریزمیں انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہونگے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر جوناتھن ٹروٹ کو دوبارہ ایشز سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے اور انہیں خوشی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے اخبارات میں پڑھا ہے کہ وہ اس وقت ذہنی دباؤ کاشکار ہیں ۔ انہیں پوری امید ہے کہ وہ جلد ہی اس سے چھٹکارہ پاتے ہوئے ایک مرتبہ پھر سے انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہونگے اور اگلے برس کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں انگلینڈکی نمائندگی کریں گے ۔