امیشا نے نازیبا حرکت کرنے پر نوجوان کو تھپڑ رسید کر دیا
ممبئی ( آئی این پی ) بالی وڈ اداکارہ امیشا پاٹیل کو ریاست اترپردیش کے شر گورکھ پور میں جیولری شاپ کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا، اب ظاہر ہے جہاں امیشا پاٹیل جیسی خوبرو اداکارہ ہو اور وہاں لوگوں کا ہجوم نہ ہو ایسا تو ہو نہیں سکتا اور ایسے میں کچھ اوباش نوجوان اپنی فطرت سے مجبور ہوکر نازیبا حرکت بھی کر بیٹھتے ہیں۔بس اسی وقت اداکارہ کا پارہ ہائی ہوگیا اور انہوں نے اس نوجوان کو ایسا زور دار تھپڑ مارا کہ موصوف کو دن میں ہی تارے نظر آگئے۔