ویٹ لفٹنگ کے ٹیکنیکل آفیشلز ریفری کا ریفریشر کو رس30اپریل کو ہو گا

ویٹ لفٹنگ کے ٹیکنیکل آفیشلز ریفری کا ریفریشر کو رس30اپریل کو ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ٹیکنیکل آفیشلز(ریفری) کا ریفریشر کو رس30اپریل کو جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے 24ٹیکینکل آفیشلز شرکت کریں گے ۔ ٹیکنیکل آفیشلز ریفریشر کو رس کا افتتاح پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ کریں گے جبکہ فیڈریشن کے سرپرست اعلی شیخ ریاض الدین ریفریشر کو رس کے شرکا ء کو خصوصی لیکچر دیں گے ۔ بدھ کے روز 3بجے شروع ہونے والے ٹیکنیکل آفیشلز(ریفری) ریفریشر کو رس کے شرکاء کو پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی ٹیکنیکل آفیشلز کمیٹی کے چیر مین محمد زبیر یوسف بٹ اور سابق ویٹ لفٹرز محمد اعظم میاں اور محمد اسلم خان انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے نئے قوانین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیں گے ، ویٹ لفٹنگ کھیل کے ٹیکنیکل آفیشلز( ریفری ) ریفریشر کورس میں گھوٹکی (سندھ) سے لالہ اسد، کوئٹہ ( بلوچستان) سے ایوب خلجی اور اسماعیل خان ، ساہیوال( پنجاب )سے مزمل بٹ اور شاکر لاہور سے محمد زبیر یوسف بٹ محمد اعظم میاں اور اشفاق بٹ، گوجرانوالہ سے شجاع الدین ملک ، محمد اسلم خان ، محمد ارشد ملک ،نوید ملک اور سجاد ملک ، خیبر پختون خواہ سے کاشف سمیت ملک کے دیگر شہروں سے ٹیکنیکل آفیشلز( ریفری) شرکت کریں گے ۔