مینز چیمپئنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 26 اپریل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا

مینز چیمپئنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 26 اپریل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوالالمپور(آئی اےن پی) مینز چیمپئنز چیلنج ہاکی ٹورنامنٹ 26 اپریل سے ملائیشیا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان ملائیشیا، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ، جاپان، پولینڈ، کینیڈا، کوریا اور فرانس شامل ہیں۔
 ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم تین گروپ میچ کھیلے گی، ناک آﺅٹ مرحلہ یکم مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیمی فائنل مقابلے 3 مئی اور فائنل 4 مئی کو کھیلا جائے گا۔