بی سی بی بھارتی بکی اتانو دتا کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں

بی سی بی بھارتی بکی اتانو دتا کیخلاف ایکشن لینے سے گریزاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈھاکہ(آئی اےن پی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کئی مرتبہ گرفتاری کے باوجود بھارتی بکی اتانو دتا کیخلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں، وہ بنگال ٹائیگرز کے ساتھ غیرملکی سفر بھی کرچکا۔آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے ایک آفیشل کی جانب سے اسے اپنا مخبر قرار دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ بنگلہ دیش میں ایک مبینہ بھارتی بکی ر اتانو دتا کو تین بار مشکوک حرکات پر گرفتار کیا، آخری مرتبہ پولیس نے اسے 14 اپریل کو حراست میں لیا جبکہ اس سے قبل وہ 21 مارچ اور 6 اپریل کو بھی پکڑا گیا مگر ہر بار اس کی ضمانت ہوگئی۔بی سی بی کی جانب سے اتانو کے کیس میں عدم دلچسپی سے معاملہ کافی پراسرار ہوگیا ہے، بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ آئی سی سی کا معاملہ ہے۔ اتانو دتا کا نام بنگلہ دیشی کرکٹ حلقوں میں نیا نہیں بلکہ وہ کافی عرصے سے بنگال ٹائیگرز کی تاک میں ہے، وہ ان کے ساتھ 2011 میں زمبابوے کا سفر بھی کرچکا جبکہ سری لنکا کے ٹور میں بھی موجود تھا، پہلے اس نے خود کو کولکتہ کی ایک کمپنی کا ملازم قرار دیا دوسری بار اس نے خود کو پراپرٹی بزنس سے منسلک بتایا۔اس کی مشکوک سرگرمیوں کا کھلاڑیوں نے بھی نوٹس لیا، اس ٹور میں ٹیم منیجر تنزیب احسان کا کہنا ہے کہ ہم یہ معاملہ میں دستے کے سربراہ شمس الرحمان کے نوٹس میں لائے، انھوں نے بتایا کہ وہ اس بارے میں آئی سی سی کو رپورٹ کرچکے ہیں جن کا جواب آیا ہے کہ جب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہ ہو وہ کوئی ایکشن نہیں لے سکتے۔