قومی انڈر23 ٹیم کی فلسطین میں ہونیوالے فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریاں

قومی انڈر23 ٹیم کی فلسطین میں ہونیوالے فٹبال ٹورنامنٹ کی تیاریاں

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈرٹوئنٹی تھری ٹیم فلسطین میں ہونیوالے پانچ ملکی فٹ بال ٹورنامنٹ کی بھرپورتیاریوں میں مصروف ہے۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں قومی انڈر ٹوینٹی تھری فٹ بال کے تئیس کھلاڑی کوچز اور ٹرینرز کی نگرانی میں بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں۔جس میں جدید خطوط پر کھلاڑیوں کی تیکنیک اور حوصلہ بڑھانے پر خصوصی کام کیا جارہا ہے تاکہ انہیں ایونٹ کیلئے تیار کیا جاسکے۔ کوچ کے مطابق کھلاڑی کیمپ میں بھرپور تیاری کررہے ہیں اور امید ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ کیمپ ستائیس اپریل کو ختم جبکہ قومی اسکواڈ انتیس اپریل کو فلسطین روانہ ہوگا جہاں یکم مئی سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جس میں پاکستان،سری لنکا،اردن،عراق اور میزبان فلسطین کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -