انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو لفٹ کرانا چھوڑ دی

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو لفٹ کرانا چھوڑ دی
 انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو لفٹ کرانا چھوڑ دی
کیپشن: pic

  

ممبئی (اے این این) ”تھوڑی سی تو لفٹ کرا دے“ انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کو لفٹ کرانا چھوڑ دی، کمرشل میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خبریں گرم تھیں کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں تاہم کوہلی کی اماں جی راستے میں حائل ہو گئیں انھوں نے صاف انکار کر دیا کہ کوہلی ابھی اتنے بڑے نہیں ہوئے کہ ان کے سر سہرا سجا دیا جائے۔اس پیغام کو بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہوئے اداکاری پر اپنا فوکس کر لیا اور حال ہی میں دونوں کو ایک ساتھ کمرشل میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم انوشکا نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ وہ ممبئی ویلوٹ کی عکس بندی میں مصروف ہونگی ۔جس کے بعد ویرات کوہلی انوشکا کے آگے پیچھے پھرتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم وہ ان کو لفٹ نہیں کرا رہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -