رانی مکر جی آیتہ چوپڑہ کی فلم ”مردانی“میں پولیس آفیسر بنیں گی

رانی مکر جی آیتہ چوپڑہ کی فلم ”مردانی“میں پولیس آفیسر بنیں گی
رانی مکر جی آیتہ چوپڑہ کی فلم ”مردانی“میں پولیس آفیسر بنیں گی
کیپشن: p8ic

  

ممبئی (اے این این) اداکارہ رانی مکھرجی کو بالی ووڈ میں دوبارہ ان کرنے کے لیے پروڈیوسر وڈائریکٹر آدیتہ چوپڑہ نے ”مردانی“ بنا دی جس میں وہ خاتون پولیس آفیسر کے روپ میں ایکشن کرتے ہوئے دکھائی دیں گی۔رانی مکرجی کی کا کہنا ہے کہ ابھی تک فلم بینوں نے مجھے صرف رومانس یا روتے ہوئے دیکھا ہے مگر اس فلم میں وہ میرے ہاتھوں لوگوں کو پٹتے ہوئے دیکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں زیادہ تر ایکشن سین ڈپلیکٹ کی بجائے خود عکس بند کروائے ہیں، تاکہ زیادہ بہتر انداز سے اپنے کردار کو پرفارم کروں۔ اداکارہ نے کہا کہ سال رواں میں اور بھی میرے پاس پراجیکٹ ہیں جن کے بارے میں تفصیلات فی الحال نہیں بتا سکتی البتہ اتنا ضرور کہونگی کہ رانی مکھرجی ابھی بہت کچھ کرنیوالی ہے۔ شادی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اس کے لیے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ،جب بھی شادی کرونگی تو سب کو پتہ چل جائے گا ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ فلم مردانی کی تشہیری مہم جلد ہی شروع ہونے جارہی ہے جس کے لیے پلاننگ کر لی گئی ہے۔س

مزید :

کلچر -