دانش کنیریا کیساتھ کھیلنے پر وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

دانش کنیریا کیساتھ کھیلنے پر وہاب ریاض نے معافی مانگ لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                      لاہور(آئی اےن پی)تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے معافی مانگ لی۔ ناصر جمشید، فواد عالم، شاہ زیب حسن اور عبدالرزاق نے وضاحت کی ہے کہ انہیں علم نہیں تھا کہ اس ٹورنامنٹ میں دانش کنیریا بھی کھیل رہے ہیں۔ پی سی بی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی کی وساطت سے پاکستان کے پانچ انٹرنیشنل کرکٹرز کو فکسنگ میں تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا کے ساتھ ہوسٹن امریکہ میں کرکٹ کھیلنا مہنگا پڑا۔وہاب ریاض، ناصرجمشید، فواد عالم، عبدالرزاق اور شاہ زیب حسن سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز نے فرینڈ شپ کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ایونٹ میں دانش کنیریا بھی ان ایکشن دکھائی دئیے۔ جس کے سبب یہ ایونٹ متنازعہ ہوگیا۔پی سی بی نے دانش کنیریا کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پرتمام کرکٹرز اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی کو چارج شیٹ کیا جس پر وہاب ریاض نے باقاعدہ معافی مانگ لی جبکہ باقی پلیئرز وضاحتیں پیش کررہے ہیں کہ انہیں نہیں پتہ تھا کہ وہاں دانش کینریا بھی کھیل رہے ہیں لہذا ان کا کوئی قصور نہیں۔