ایف بی آر کرپٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے ایمپلائز انٹیگریٹی منیجمنٹ سسٹم متعارف کرائیگا

ایف بی آر کرپٹ ملازمین کی نشاندہی کیلئے ایمپلائز انٹیگریٹی منیجمنٹ سسٹم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کرپٹ افسران و ملازمین کی نشاندہی کیلئے ایمپلائز انٹیگریٹی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کافیصلہ کیاہے ،آئندہ اس سسٹم کے ذریعے ایف بی آر کے افسران وملازمین کی ایمانداری، اہلیت کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاں وت عیناتیاں کی جائیں گی۔ایف بی آر کے سینئرافسرکے مطابق ایف بی آرنے ایمپلائزانٹیگریٹی مینجمنٹ سسٹم تیارکرلیا،جس کے تحت نااہل،کرپٹ وبدعنوان افسران واہلکاروں کی نشاندہی کیلئے معیار وضع کر لیاگیا، یہ آٹومیٹڈسسٹم ہو گاجووضع کردہ پیرامیٹرزکی بنیادپرکرپٹ ملازمین کواز خود الگ کرے گا۔ذرائع نے بتایاآئندہ اسی سسٹم سے افسران وملازمین کی انٹیگریٹی کی بنیادپرترقیاں اورتعیناتیاں ہوں گی۔ اس نظام کیلیے جو4 پیرامیٹرزرکھے گئے ہیں ان میں ایف بی آرکے افسران وملازمین کے خلاف قائم کرپشن کیس سرفہرست ہیں جبکہ دوسرا پیرامیٹرشکایات، تیسراافسران وملازمین کی سالانہ خفیہ رپورٹس، چوتھااہم پیرامیٹرملازمین کی انٹیگریٹی رپورٹس ہوں گی۔نظام کے تحت ملازمین وافسران کی ترقی کیلیے ان کی سالانہ اے سی آرکے ساتھ انٹیگریٹی رپورٹ بھی مدنظر رکھی جائے گی، جن افسران کی انٹیگریٹی رپورٹ اچھی ہوگی صرف انھیں ہی ترقی اوراہم عہدوں پر تعینات کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق نظام کے تحت جن کرپٹ افسران وملازمین کی نشاندہی ہوگی انھیں ریڈ سرکل میں رکھا جائیگا اوراگررائٹ سائزنگ یاڈاؤن سائزنگ کی ضرورت محسوس ہوئی تو انہی ملازمین کوشامل کیا جائیگا۔

مزید :

کامرس -