پلے سٹیشن 4 نامی وڈیوگیم کی 70 لاکھ کاپیاں فروخت
ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی ،،سونی،، نے کہا ہے گزشتہ برس پلے سٹیشن 4 نامی وڈیوگیم کی تیاری سے اب تک اس کی 70 لاکھ کاپیاں فروخت کی جاچکی ہیں تاہم اس کی رفتار کو زیادہ بہتر نہیں بنایا جا سکا۔ ادارے کے سربراہ اینڈریو ہاؤس نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں نے گرمجوشی کے ساتھ اس وڈیو گیم کو خریدا ،وہ صارفین کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ادارے کی بنائی ہوئی اس گیم میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارا آغاز ہے جب کہ صارفین کی بڑھتی طلب کو پورا کرنے کیلئے ہمیں مزید ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سافٹ ویئر میں بھی یہ گیم بڑی تعداد میں فروخت ہوئی اوراب تک اس کی دو کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت کی جاچکی ہیں۔