اٹلی کی قومی ٹیلی کام کمپنی کانیاچیئرمین منتخب

اٹلی کی قومی ٹیلی کام کمپنی کانیاچیئرمین منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روم (اے پی پی) اٹلی کی قومی ٹیلی کام کمپنی کے شیئرہولڈرز نے گوسپ رکی کونے نیا چیئرمین منتخب کرلیا جنہوں نے معاملات کو شفاف بنانے کیلئے بورڈ توڑ کر نئے ممبران کی تقرری کر دی۔ گوسپ رکی جوکہ ملکی آئل کمپنی کی سربراہ تھے ، کے تقرر کا مقصد بورڈ میں تبدیلی لانا ہے تاکہ ادارے کے معاملات کو شفاف بنا کر اسے ترقی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ کمپنی ذرائع کے مطابق ان تبدیلیوں کامقصد ادارے کے سربراہ کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ قرضوں کی ادائیگی اور کاروبار کی ترقی کیلئے آزادانہ امور سرانجام دے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ ادارے کے ذمے 2013 ء کے اختتام تک 37.02 ارب ڈالر کے برابر قرضہ واجب الادا تھا جس کی ادائیگی کیلئے ذرائع کی تلاش اور اقدامات نئے سربراہ کی اہم ذمہ داری ہوگی۔
(irf/jav/nmq 1542:14)

مزید :

کامرس -