جنوبی ایشیائی لیبر کانفرنس 24اپریل کو ہوگی
اسلام آباد (اے پی پی) پہلی جنوبی ایشیائی لیبر کانفرنس 24اپریل کو لاہور میں شروع ہوگی۔ جس میں سری لنکا ، بنگلہ دیش ، مالدیپ اور افغانستان کی وفاقی وزارتوں کے نمائندے شرکت کرینگے ۔ تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں بھارت ، نیپال اور بھوٹان سے اعلیٰ حکام اور مزدوروں کے نمائندہ اداروں کے حکام بھی شرکت کرینگے۔ لیبر کانفرنس کا اہتمام پنجاب کی صوبائی حکومت کی وزارت محنت و انسانی و سائل کی ترقی نے کیا ہے ۔ کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی محنت و افرادی قوت و انسانی وسائل کی ترقی کے وزراء شرکت کرینگے جبکہ کانفرنس میں سفارتخانوں ، اقوام متحدہ کے اداروں ، ڈونر اداروں ، وفاقی اور صوبائی ، گلگت بلتستان اور کشمیر سے اعلیٰ حکام بھی شرکت کرینگے ۔