پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ میں سرمایہ کاری 46فیصدبڑھ گئی

پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ میں سرمایہ کاری 46فیصدبڑھ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آن لائن)رواں مالی سال کے دوران پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ میں سرمایہ کاری بڑھ گئی جبکہ اجارہ سکوک اور ٹریژی( ٹی بلز) میں کمی رہی۔اسٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے مارچ تک حکومت نے 46فیصد اضافے سے ایک ہزار43ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ فروخت کئے جس کے بعد مجموعی حجم 2 ہزار365ارب روپے ہو گیا۔ اس دوران اجارہ سکوک میں41 فیصد جبکہ ٹی بلز میں14 فیصد کی کمی ہوئی۔ اجارہ سکوک322ارب روپے کمی سے 322 ارب روپے جبکہ ٹی بلز 392 ارب روپے کمی سے 2 ہزار759 ارب روپے ہو گیا۔

مزید :

کامرس -