کرغزستان کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف سلک سے تعاون کا معاہدہ

کرغزستان کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف سلک سے تعاون کا معاہدہ

  

کراچی(آئی این پی) آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپورٹرز ایسوسی ایشن اور کرغزستان کی انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف سلک روٹ ٹریڈ کے درمیان دو طرفہ تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز امپوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالمالک کا کہنا ہے کہ پاکستان سلک روٹ کے زریعے وسط ایشیائی ریاستوں روس اور یورپ تک زمینی راستے سے اپنی منصوعات برآمد کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موثر حکمت عملی کے تحت آئندہ پانچ سال میں وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی برآمدات چالیس کروڑ ڈالر تک پہنچائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وسط ایشیائی ریاستیں پاکستانی آم اور کینو ،، آلو ،، پیاز سمیت دیگر سبزیوں ،،، ویلیو ایڈڈ مصنوعات مینگو پلپ،، اپیل جوس ،، چاول ،، گوشت ،، مصالہ جات ،، خوردنی تیل سمیت حلال مصنوعات کی بہت بڑی منڈی بن سکتی ہیں۔

مزید :

کامرس -