پراونشل کو آپریٹو بنک برانچوں کو آن لائن،ای میل اور انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی

پراونشل کو آپریٹو بنک برانچوں کو آن لائن،ای میل اور انٹر نیٹ کی سہولت فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اے پی پی)صوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا کہ پراونشل کو آپریٹو بنک کی تمام برانچوں کو آن لائن،ای میل اور انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے اور جلد ہی اے ٹی ایم اور فون بنکنگ کی سہولت بھی صوبہ بھر کی برانچوں میں فراہم کر دی جائے گی ۔پی پی سی بی ایل فصل خریف 2014کیلئے 15اپریل سے پیداواری قرضہ جات کا اجراء کردیا ہے ۔ یہ قرضہ جات زرعی کو آپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے چھوٹے کاشتکار ممبران میں ان کی زرعی ضرورریات کے مطابق جاری کئے جارہے ہیں جس کے لئے بنک نے 2ارب 50کروڑ روپے کے فنڈمختص کر دیئے ہیں۔صوبائی وزیر اقبال چنڑ نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروانشل کو آپریٹو بنک ملک کا واحد شیڈو لڈ بنک ہے جو ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے اور اپنی کامیابی کے 100سال مکمل کرنے کی طرف جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنک نے جولائی 2013تا 31دسمبر2013تک 315ملین روپے کا منافع کمایا اور ملک میں قرضہ جات کے اجراء کے ساتھ ساتھ بقایا جات کی وصولی بالخصوص پرانے ادوار کے قرضہ جات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنک نے 14ہزار 735نا دہندگان کی جائیدادیں قرق کیں جبکہ بنک نے یکم جولائی 2013تا مارچ 2014تک 883.52ملین روپے کی وصولی کر کے بنک کی ترقی میں اضافہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ محنتی اور کام کرنے افسران و اہلکاران کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

مزید :

کامرس -