براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں چھ فیصد اضافہ

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں چھ فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) سٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں چھ فیصد اضافہ ہوا جبکہ حکومت چین، جنوبی کوریا اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک سے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہی ہے۔ ایس بی پی کے اعدادوشمار کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی تا مارچ 2013-14 ء کے دوران 731 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 670 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
غیرملکی سرمایہ کار یورو بانڈ میں سرمایہ کاری پر گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور ملک کو یورو بانڈز سے دو ارب ڈالر تک حاصل ہوں گے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ حکومت نے غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے قابل عمل اور جامع سرمایہ کار پالیسی مرتب کی ہے جبکہ سرمایہ کاری کرنے پر کوئی پابندی نہیں اور منافع کی منتقلی کی بھی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاروبار اقتصادی پالیسیوں کے تحت براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
(zuh/mik/rhn 1113: 14

مزید :

کامرس -