سبز مرچ کی پنیری کی بر وقت کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں ٗمحکمہ زراعت

سبز مرچ کی پنیری کی بر وقت کاشت سے بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں ٗمحکمہ زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت نے سبز مرچ کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سبز مرچ کی پنیری کھیت میں منتقل کردیں ترجمان نے کہاکہ مرچ پاکستان میں کا شت ہونے والی مختلف فصلا ت کی طرح ایک اہم اورنقدآورفصل ہے جسے صوبہ پنجاب میں وسیع رقبے پر کا شت کیا جاتا ہے پنیری کی بر وقت کاشت یقینی بنائی جا ئے تو کاشت کار بہتر پیداوار حاصل کرسکتے ہیں جس وقت پو د ے کھیت میں منتقل کیے جائیں تو اس وقت ان کا قد 10سے 12سینٹی میٹر ہونا چاہے کا شت کا رپینری کی منتقلی کے بعد 2سے 3گھنٹے قبل نر سر ی کو پانی لگادیں تا کہ پنیری اکھاڑتے وقت ان کی جڑوں کو ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔

مزید :

کامرس -