عسکری بینک کو 74کروڑ 40لاکھ روپے منافع

عسکری بینک کو 74کروڑ 40لاکھ روپے منافع

  

اسلام آباد (اے پی پی)عسکری بینک لمیٹڈ نے گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جنوری تا مارچ 2014ء کے دوران 74کروڑ 40لاکھ روپے کا زائد منافع حاصل کیا ہے۔ سٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال 2013ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بینک کو 27کروڑ 60لاکھ روپے کا نفع حاصل ہوا تھا جو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک ارب 2کروڑ روپے تک بڑھ گیا ہے ۔ اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال میں بینک کے منافع میں 74کروڑروپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ (zuh/mik/rmq 1050:14)

مزید :

کامرس -