سروس انڈسٹریز جوتے برآمد کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی رہی

سروس انڈسٹریز جوتے برآمد کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی رہی

  

اسلام آباد (اے پی پی)سروس انڈسٹریز گزشتہ دس سال کے دوران جوتے برآمد کرنے والی ملک کی سب سے بڑی کمپنی رہی ہے ۔ کمپنی جوتوں کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں اور سائیکلوں کیلئے ٹائر ٹیوبز بھی تیار کرتی ہے ۔ 1941ء میں قائم ہونے والی کمپنی کے مجموعی اثاثے سال 2012ء کے اختتام تک 6ارب روپے سے بڑھ چکے ہیں جبکہ اس سال کمپنی کی سیلز 12ارب 20کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔سروس انڈسٹریز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 12.2ارب روپے کی سیلز میں جوتوں کی فروخت 6.6ارب روپے جبکہ ٹائرز اور ٹیوبز کی فروخت 5.5ارب رو پے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی مقامی مارکیٹ میں اپنے شیئر کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ اخراج پر کنٹرول کیلئے بھی جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ اپنے حصہ داروں کے اعتماد کو مزید بڑھاسکے ۔ (zuh/mik/rmq 1045:14)

مزید :

کامرس -