ملک میں کپاس کی پیداوار 133 لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی

ملک میں کپاس کی پیداوار 133 لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی

  

کراچی(این این آئی)مناسب موسم اور کسانوں کی دلچسپی کے باعث ملک میں کپاس کی پیداوار ایک کروڑ 35 لاکھ گانٹھوں تک پہنچ گئی، سندھ میں فصل گیارہ فیصد اضافے سے سینتیس لاکھ بیلز رہی۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں اب تک کپاس کی تقریبا ایک کروڑ 33 لاکھ گانٹھیں پیدا ہوئیں جس میں سب سے زیادہ کپاس سندھ میں پیدا ہوئی، صوبیہ سندھ میں کپاس کی پیداوار گیارہ فیصد اضافے سے 37 لاکھ ساٹھ ہزار گانٹھیں رہی،گذشتہ سال 33 لاکھ گانٹھیں پیدا ہوئی تھیں، پندرہ اپریل تک 4900ترپن گانٹھیں جننگ فیکٹریز کو مہیا کی گئیں۔

مزید :

کامرس -