سعودی عرب میں تعمیراتی کام کے لئے مقرر دنیا کی بلند ترین عمارت

سعودی عرب میں تعمیراتی کام کے لئے مقرر دنیا کی بلند ترین عمارت
سعودی عرب میں تعمیراتی کام کے لئے مقرر دنیا کی بلند ترین عمارت
کیپشن: 123

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جدہ(بیورورپورٹ)دنیا کی بلند ترین عمارت جس کا نام کنگڈم ٹاور رکھا گیا ہے، کی تعمیر کا کام سعودی عرب میں اگلے ہفتے شروع کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے پس منظر کا ذکر کرتے ہوئے سعودی میڈیا نے تحریر کیا ہے کہ جب اس  بلند ترین ٹاور کی تعمیر کا کام مکمل ہو گا تو یہ دبئی کی عمارت  برج خلیفہ جو کہ  موجودہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر  بھی ہے ، سے 568 فٹ زیادہ اونچا ہو گا ، اس کی کل لمبائی 3.280فٹ ہو گی ، سعودی گزٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عمارت  میں 200 منزلیں ہوں گی اور اس پر  تقریبا 1.23 ارب ڈالر  لاگت آئے گی  ۔اس عمارت کے لئے کنکریٹ کے ارد گرد 5.7 ملین مربع فٹ اور سٹیل کے  80،000ٹن درکار ہوں گے ۔

نوٹ : اس خبر میں عمارت کی لمبائی 3.280 میٹر شائع ہو گئی تھی، اس کی لمبائی  3.280 فٹ ہے. غلطی درست کر دی گئی ہے

مزید :

رئیل سٹیٹ -