ڈیری مصنوعات کی برآمدات 9 ارب 40 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں

ڈیری مصنوعات کی برآمدات 9 ارب 40 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں

  

اسلام آباد(آن لائن) گذشتہ دو سال کے دوران ڈیری مصنوعات کی برآمدات 8 ارب 30 کروڑ سے بڑھ کر 9 ارب 40 کروڑ روپے تک پہنچ گئیں۔ وزارت تجارت کی جانب سے ’’آن لائن‘‘ کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت نے ڈیری مصنوعات کی برآمدات سال 2011-12ء میں 8 ارب 30 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2012-13ء میں 9 ارب 40 کروڑ روپے تک لے گئے ہیں۔ ڈیری مصنوعات میں 31 اشیائے خوردونوش شامل ہیں جن میں دودھ‘ کریم‘ مکھن‘ شہد‘ تازہ پنیر اور دہی سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

مزید :

کامرس -