ماﺅنٹ ایورسٹ پر برف کے تودے تلے دبنے والے 13گائیڈ وں کی لاشیں مل گئیں

ماﺅنٹ ایورسٹ پر برف کے تودے تلے دبنے والے 13گائیڈ وں کی لاشیں مل گئیں
ماﺅنٹ ایورسٹ پر برف کے تودے تلے دبنے والے 13گائیڈ وں کی لاشیں مل گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کھٹمنڈو/نیپال(مانیٹرنگ ڈیسک) امدادی کارکن بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سے گرنے والے برف کے تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والے 13افراد کی لاشیں نکالنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ 3لاشوں کی برآمدگی میں تاحال کامیابی نہیں ہو سکی ۔اس سلسلے میں ریسکیو ٹیموں نے ہالنگ گیئر کے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کیں لیکن اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکا۔13لاشیں تو برف کا تودہ گرنے کے چند ہی لمحے بعد نکال لی گئیں لیکن باقی 3کی تلاش تاحال جاری ہے اس بارے میں کہا جا رہا ہے کہ جو لوگ اس برف کے تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوئے وہ طویل عرصے سے ماﺅنٹ ایورسٹ پر کام کرنے میں مصروف تھے ۔36گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی باقی افراد نہیں مل سکے ان کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی مارے جا چکے ہیں 4افراد کو زندہ بھی بچا لیا گیا جنہیں کھٹمنڈو کے ہسپتال میں علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے ۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ لوگ کافی عرصے سے ماﺅنٹ ایورسٹ کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے ساتھ گائیڈ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے چلے آ رہے تھے اور اب ثابت ہوا کہ انہیں کس قدر خطرات لاحق تھے ۔

مزید :

رئیل سٹیٹ -