دنیا کا سب سے بڑا گیسی غبارہ اڑان بھرنے کیلئے تیار

دنیا کا سب سے بڑا گیسی غبارہ اڑان بھرنے کیلئے تیار
دنیا کا سب سے بڑا گیسی غبارہ اڑان بھرنے کیلئے تیار
کیپشن: 12312

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لندن (نیوز ڈیسک)دنیا کا سب سے بڑا گیسی غبارہ اڑان بھرنے کے لئے تیار ہے ۔ یہ گیسی غبارہ جس میں” ہیلیم گیس “کا استعمال کیا گیا ہے میں دو عظیم الجسہ غبارے استعمال کئے گئے ہیں ۔ یہ اس قدر بڑے ہیں کہ ایک بحری جہاز ان میں سما سکتاہے ۔ ان غباروں کی لمبائی 200میٹر ، وزن 150ٹن اور رفتار 80کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ یہ 110سے 130کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کر سکتے ہیں ۔ اس رفتار سے اس غبارے کو تین دن سے بھی کم عرصہ درکار ہو گا کہ یہ برطانیہ سے سفر کرتا ہوا بحرا اوقیانوس عبور کرکے امریکہ پہنچے ۔یہ غبارہ امریکن آرمی کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن پھر فنڈز کی کمی کے باعث پراجیکٹ ختم کر دیا گیا ۔ غبارہ جب اڑے گا تو اس میں مشہور گلور کار بروس ڈکسن بھی ہوں گے۔