آسمان میں دھواں یا اڑن طشتری؟

آسمان میں دھواں یا اڑن طشتری؟
آسمان میں دھواں یا اڑن طشتری؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک)16سالہ برطانوی لڑکی ”جیورجینا ہیپ “کی جانب سے کھینچی گئی ایک تصویرنے دنیا بھر میں افواہوں کا بازار گرم کر دیا ہے ۔ اس لڑکی کی جانب سے لی گئی تصویر میں آسمان میں دھوئیں کا ایک دائرہ نظر آرہاہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جس دن یہ تصویر لی گئی آس پاس کے کسی علاقے میں آگ لگنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ مزید یہ کہ آگ سے اٹھنے والا دھواں آسمان میں پھیل جا تاہے لیکن تصویر میں صرف ایک دائرہ نظر آرہا ہے اور اس کے پیچھے نیلا آسمان ہے ۔ جب یہ دائرہ نمودار ہوا جیورجینا باغ میں سیر کر رہی تھی ۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ پر اسرار چیز تقریبا 3منٹ فضا ءمیں رہی اور موقع پر 10افراد موجود تھے جنہو ں نے اسے دیکھ کر تمام کام چھوڑ دیئے ۔ ابھی تک ”وارک شائر “میں نظر آنے والے اس پر اسرار حلقے کی کوئی ٹھوس وجہ پیش نہیں کی جا سکی البتہ انٹر نیٹ پر لوگوں کی اکثریت کا یہی خیال ہے کہ یہ کسی خلائی مخلوق کی کارستانی ہے ۔ 

مزید :

تفریح -